12 جولائی 2013 - 19:30
مسجد الاقصی میں نہایت تعجب آور اقدام+تصاویر

مسجد الاقصیٰ کے صحن میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں لوگوں نے محمد مرسی کے حق میں مظاہرہ کیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ۸۰ ہزار نمازیوں نے محمد مرسی کے حق میں مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے میں انجام پانے والا بے مثال اور نہایت تعجب آور اقدام یہ تھا کہ محمد مرسی کی تصویر کو مسجد اقصی کے دروازے پر لٹکایا گیا۔ تاریخ فلسطین میں یہ پہلا اقدام ہے کہ ایک سیاسی لیڈر کی تصویر کو مسجد اقصیٰ کے دروازے پر لٹکایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے مصر میں حکومت کے خلاف فوج کے اقدام کو فوجی بغاوت کہتے ہوئے محمد مرسی کی حکومت کو شرعی اور جائز حکومت قرار دیا۔

مظاہرین نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حق میں نعرے لگا کر اس ملک میں حکومت کے خلاف ہونے والے فوجی اقدام کی مذمت کی۔